: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،13اپریل(ایجنسی) کولکتہ، گوہاٹی اور پٹنہ میں بدھ شام کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. کولکتہ میں زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آ گئے. دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں چہارشنبہ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں. ری ایکٹر اسکیل پر
زلزلے کی شدت 7.0 بتائی جا رہی ہے. کولکتہ، گوہاٹی، بہار، رانچی اور دہرادون میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں. زلزلے کا مرکز ہندوستان اور میانمار بتایا جا رہا ہے. زلزلے کے سب سے زیادہ جھٹکے شمال مشرقی ہندوستان میں محسوس کئے گئے ہیں. پٹنہ میں بھی جھٹکے لگنے سے لوگوں میں افراتفری پھیل گئی. یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.